آصف علی زرداری کے خلاف جعلی اکاؤنٹس ریفرنس تیار

آصف علی زرداری کے خلاف جعلی اکاؤنٹس ریفرنس تیار
کیپشن: فائل فوٹو

اسلام آباد: جعلی اکاؤنٹس کیس  آصف علی زرداری  بڑی مشکل میں پھنس گئے نیب نے ریفرنس تیار کر لیا ۔ 

تفصیلات کے مطابق ،نیب نے آصف علی زرداری کے خلاف جعلی اکاؤنٹس ریفرنس تیار کر لیا جبکہ   پنک ریذیڈنسی کیس کا ریفرنس چیئرمین نیب کی منظوری کے بعد آئندہ ہفتے احتساب عدالت میں دائر ہوگا۔ آصف علی زرداری کے خلاف نیب ریفرنسز پر تیزی سے پیشرفت، جعلی اکاؤنٹس اور میگا منی لانڈرنگ ریفرنس تیار، پارک لین اور بلٹ پروف گاڑیوں کی تحقیقات بھی حتمی مراحل میں داخل ہو گئیں۔

یادرہے کہ سابق صدر آصف زرداری کیخلاف پنک ریذیڈنسی کیس کا  ریفرنس دائر کرنے کی منظوری نیب ایگزیکٹو بورڈ سے لی جائے گی۔ پارک لین ریفرنس اور بلٹ پروف گاڑیوں کا ریفرنس تحقیقات مکمل ہونے پر دائر کئے جانے کا امکان ہے۔