پاکستان نے آسٹریلیا کو جیت کے لیے 285 رنز کا ہدف دےدیا

پاکستان نے آسٹریلیا کو جیت کے لیے 285 رنز کا ہدف دےدیا
کیپشن: فائل فوٹو

شارجہ : دوسرے ون ڈے میں پاکستان نے آسٹریلیا کو جیت کے لیے 285 رنز کا ہدف دیا ہے،  محمد رضوان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ون ڈے کیریئر کی پہلی سنچری اسکور کی، وہ 115 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق ، دوسرے ون ڈے میں پاکستان نے آسٹریلیا کو جیت کے لیے 285 رنز کا ہدف دیا ہے،  محمد رضوان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ون ڈے کیریئر کی پہلی سنچری اسکور کی وہ 115 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے امام الحق اور شان مسعود نے اننگز کا آغاز کیا لیکن امام پہلے ہی اوور میں کھاتہ کھولے بغیر پویلین واپس لوٹ گئے جب کہ شان مسعود بھی 19 رنز بنا سکے۔ 

 حارث سہیل نے محمد رضوان کے ساتھ ملکر 52 رنز کی شراکت قائم کی لیکن حارث 34 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوگئے جس کے بعد عمر اکمل بیٹنگ کے لیے آئے اور وہ بھی 16 رنز بنانے کے بعد ناتھن لیون کو غلط شارٹ مارتے ہوئے باؤنڈری پر کیچ دے بیٹھے۔

کپتان شعیب ملک اور محمد رضوان کے درمیان 112 رنز کی شراکت قائم ہوئی اس دوران دونوں بلے بازوں نے اپنی نصف سنچریاں مکمل کی، شعیب ملک 60 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے جب کہ محمد رضوان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ون ڈے کیریئر کی پہلی سنچری اسکور کی، وہ 115 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔

اس سے قبل میں ۔شارجہ میں کھیلے جارہے دوسرے ایک روزہ میچ میں قومی ٹیم کے کپتان شعیب ملک نے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ 

واضح رہے پہلے ون ڈے میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 8 وکٹ کے شکست دی تھی۔