اضافی بل وصولی کا معاملہ رپورٹ وزیراعظم عمران خان کو پیش

اضافی بل وصولی کا معاملہ رپورٹ وزیراعظم عمران خان کو پیش
فائل فوٹو

اسلام آباد:صارفین سے اضافی بل وصول کرنے کا معاملہ رپورٹ وزیراعظم عمران خان کو پیش کر دی گئی ہے۔


 

ذرائع کے مطابق،  سوئی نادرن گیس کمپنی نے صارفین سے اضافی بل وصول کرنے کی رپورٹ وزیراعظم عمران خان کو پیش کر دی، رپورٹ  چارٹرڈ فرم کی جانب سے پیش کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نئے گیس سلیبز اور حرارتی حدت کے علاوہ بقایا جات پر سرچارج اور پریشر فیکٹر بھی زائد بل بھجوانے کا باعث بنے۔ تاہم اووربلنگ میں پریشر فیکٹر کا کردار بہت محدود ہے۔

 

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سوئی نادرن نے گھریلو صارفین کو قدرتی گیس کے ساتھ ساتھ ایل این جی بھی فراہم کی۔ اس سے ایک بی ٹٰی یو میں ہیٹنگ ویلیو نو سے بارہ پر چلی گئی۔ گیس میٹر کی سوئی تیز گھومی اور بلوں کو بھی آگ لگ گئی۔