امید ہے نواز شریف جلد رہا ہو جائیں گے، محمد زبیر

امید ہے نواز شریف جلد رہا ہو جائیں گے، محمد زبیر
فوٹو بشکریہ: ٹوئیٹر

کراچی: سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے  کہا کہ کوئی ڈیل کریں گے نہ رعایت کی درخواست دیں گے ، موجودہ حکومت کو گرانے کی ضرورت نہیں، یہ خود ہی گر جائے گی۔ امید ہے نواز شریف جلد رہا ہو جائیں گے۔ 


تفصیلات کے مطابق، سابق گورنر سندھ محمد زبیر نےمسلم لیگ ن  کے  قائد نواز شریف سے اظہار یکجہتی کے لئے کراچی میں ریلی نکالی۔ مظاہرے میں مقامی رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر ریلی سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ کوئی ڈیل کریں گے نہ رعایت کی درخواست دیں گے ، موجودہ حکومت کو گرانے کی ضرورت نہیں، یہ خود ہی گر جائے گی۔ امید ہے نواز شریف جلد رہا ہو جائیں گے۔ 

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے سابق گورنر سندھ محمد زبیر کہا  کہ عمران خان کی پالیسیوں نے مسلم لیگ ن کا کام آسان کر دیا۔ عوام کو پتا چل گیا کہ انہوں نے جھوٹے دعوے کیے تھے۔ لوگ کہتے ہیں کہ کراچی میں امن ن لیگ نہیں فوج لائی ہے، یہ بات صحیح ہے لیکن اس سے پہلے کی حکومتیں اور فوج ایک پیچ پر نہیں تھیں۔ اگر ن لیگ کو ووٹ ملا تو وہ کراچی کو لاہور جیسا بنا دے گی۔

اس موقع پر دیگر رہنماؤں نے کہا  کہ وہ کراچی کے مختلف علاقوں میں مظاہرہ کریں گے جہاں مہاجروں کے نام پرووٹ تو لیے گئے لیکن مسائل حل نہیں کیے گئے۔