ملک میں ضرورت کے مطابق اشیائے خورونوش کے ذخائر موجود ہیں، خسرو بختیار

ملک میں ضرورت کے مطابق اشیائے خورونوش کے ذخائر موجود ہیں، خسرو بختیار
کیپشن: گندم کی خریداری کی صورت میں 2 کھرب 80 ارب روپے کسانوں کے لیے مختص کیے جائیں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد : وفاقی وزیر برائے قومی تحفظ خوراک خسرو بختیار نے کہا ہے کہ ملک میں تمام اشیائے خوراک کا اطمینان بخش ذخیرہ موجود ہے۔مذکورہ پیکج کا اعلان متوقع طور پر وزیراعظم آج کریں گے، جس میں برآمدات، تحظ خوراک، سماجی تحفظ کے نیٹ ورک، مالیاتی مارکیٹ، چھوٹے اور متوسط کاروباروں، ادویات اور ان سے متعلق اشیا، بجلی، گیس اور پیٹرولیم کی مصنوعات شامل ہیں۔

ریلیف پیکج میں 2 کھرب روپے برآمد کنندگان اور 2 کھرب یومیہ اجرت کے ملازمین، ایک کھرب روپے چھوٹے کاروباروں، گندم کی خریداری کی صورت میں 2 کھرب 80 ارب روپے کسانوں کے لیے مختص کیے گئے۔