لاک ڈاؤن کیلئے وزارت ریلوے کو اعتماد میں نہیں لیا گیا، شیخ رشید

لاک ڈاؤن کیلئے وزارت ریلوے کو اعتماد میں نہیں لیا گیا، شیخ رشید
کیپشن: حکومت کی ذمہ داری ہے لوگوں کی مشکلات میں سہارا بن جائے، شیخ رشید۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

لاہور: شیخ رشید نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن کیلئے وزارت ریلوے کو اعتماد میں نہیں لیا گیا۔ ریلوے سے متعلق پنجاب میں نہیں سندھ میں مسائل سامنے آ رہے ہیں، کسی بھی ٹرین کو راستےمیں نہیں روک سکتے۔

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا 46 ٹرینیں بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور تمام ٹکٹس واپس کرنا پڑے تو نہیں کر سکیں گے، آج ٹرینوں سے متعلق فیصلہ ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا وزیراعظم سے مشاورت کے بعد آج اعلان کروں گا اور سفارشات لے کر جا رہا ہوں جبکہ حتمی فیصلہ وزیراعظم کریں گے، حکومت کی ذمہ داری ہے لوگوں کی مشکلات میں سہارا بن جائے۔

شیخ رشید نے کہا کہ ایک ٹرین 72 گھنٹے بعد واپس آتی ہے او رش والی ٹرینیں بند کر دیں مگر لوگ ہر ٹرین میں سوار ہیں۔ سندھ میں لوگ آ نہیں رہے بلکہ جا رہے ہیں اور 40 ٹرینوں پر بیشتر لوگ آج سندھ سے نکل جائیں گے۔