پنجاب حکومت کا سکولوں میں گرمیوں کی تعطیلات قبل ازوقت کرنے کافیصلہ

پنجاب حکومت کا سکولوں میں گرمیوں کی تعطیلات قبل ازوقت کرنے کافیصلہ

لاہور: پنجاب حکومت نے سکولوں میں گرمیوں کی تعطیلات قبل ازوقت کرنے کافیصلہ کیا ہے،تعلیمی ادارے 31 مئی تک گرمیوں کی تعطیلات کیلئے بند رہیں گے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی زیرصدارت پنجاب کابینہ کااجلاس ہوا،اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے ہیں ،اجلاس میں کابینہ نے کورونا وائرس کے پیش نظر اہم اقدامات کی منظوری دے دی۔

 پنجاب حکومت نے سکولوں میں گرمیوں کی تعطیلات قبل ازوقت کرنے کافیصلہ کیا ہے،تعلیمی ادارے 31 مئی تک گرمیوں کی تعطیلات کیلئے بند رہیں گے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں میں آدھی فیس لی جائے گی جبکہ اساتذہ کو تنخواہیں مکمل ادا کی جائیں گی ۔