سعودی عرب میں کرونا وائرس سے پہلا شخص جاں بحق

سعودی عرب میں کرونا وائرس سے پہلا شخص جاں بحق

ریاض:سعودی عرب میں کرونا وائرس سے پہلا شخص جاں بحق ہو گیا ۔غیر ملکی خبر رساں ادارے گلف نیوز کے مطابق سعودی وزارت صحت نے ملک میں کورونا وائرس سے پہلی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مدینہ منورہ میں کورونا وائرس کا شکار 51 سال کا افغان شہری انتقال کرگیا ہے۔

ترجمان وزارت صحت کے مطابق سعودی عرب میں مزید 205 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ملک میں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 767 ہوگئی ہے۔