دبئی کے نائب حکمران شیخ حمدان بن راشد انتقال کرگئے

دبئی کے نائب حکمران شیخ حمدان بن راشد انتقال کرگئے

دبئی : متحدہ عرب امارات کے وزیر خز انہ  اور دبئی کے نائب حکمران شیخ حمدان بن راشد المکتوم انتقال کرگئے ہیں ، شیخ حمدان متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیراعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کے بھائی تھے ۔ 

9 دسمبر 1971 کو متحدہ عرب امارات کی پہلی کابینہ تشکیل پانے کے بعد ہی شیخ حمدان بن راشد وزیر خزانہ کے عہدے پر فائز ہوئے اور ابھی تک وہ اس عہدے پر برقرار رہے ۔ انہوں نے مالی پالیسیوں اور سرکاری اخراجات کی ترقی میں ناگزیر کردار ادا کیا تھا۔ 

مرحوم شیخ حمدان متعدد اعلیٰ سطحی سرکاری اداروں کی صدارت کرتے تھے ، جنہوں نے متحدہ عرب امارات میں معیشت اور لیبر مارکیٹ کی مدد کرنے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

ان میں دبئی میونسپیلٹی ، المکتوم فاؤنڈیشن ، دبئی ایلومینیم  اور دبئی  نیچرل گیس کمپنی لمیٹڈ، اور دبئی ورلڈ ٹریڈ سینٹر شامل تھے ۔