کیا واقعی روسی صدرپیوٹن کے پاس ہر وقت جوہری بریف کیس ہوتا ہے ؟

روسی صدرپیوٹن کے پاس ہر وقت جوہری بریف کیس ہوتا ہے 

ماسکو:دنیا بھر میں سب یہ جاننا چاہتے ہیں کہ روسی صدر کے پاس جو بریف کیس ہوتا ہے کیا اس میں جوہری بٹن ہوتا ہے اور وہ ہمیشہ پیوٹن کے پاس ہی ہوتا ہے ؟

 کریملن کے ترجمان دمتری پسیکوف نے صحافیوں کو اس بارے میں تفصیل سے پہلی بار بتایا ہے کہ روسی صدر ولایمیر پیوٹن کے پاس ہمیشہ مواصلاتی ٹولز موجو ہوتے ہیں جن میں اسٹریٹجک  جوہری بریف کیس بھی شامل ہے ۔ 

پیسکوف سے جب پوچھا گیا کہ کیا صدر پیوٹن کے پاس روس کے ریجن سائیبریا کے ٹائیگا میں تعطیلات کے دوران بھی جوہری بریف کیس تھا؟

تو پیسکوف کا جواب تھا کہ جی ہاں کیوں نہیں ہوگا؟ 

روسی صدر تمام ضروری مواصلاتی  ٹولز بشمول اسٹریٹجک  جوہری بریف کیس وہ جہاں بھی موجود ہوں چاہے وہ روس  ہو یا دنیا کا کوئی دوسرا ملک ہمیشہ ان کے پاس موجود ہوتا ہے ۔