آئی سی سی نے ٹی 20 رینکنگ جاری کردی 

   آئی سی سی نے ٹی 20 رینکنگ کی فہرست جاری کردی 

لندن : انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )نے ٹی 20 رینکنگ جاری کردی ہے جس کے مطابق بلے بازوں کی فہرست میں بابراعظم کا تیسرا نمبر برقرار ہے تاہم باؤلرز اور آل راؤنڈرز کی فہرست میں کوئی بھی پاکستانی کھلاڑی ٹاپ ٹین میں جگہ نہیں بنا سکا۔ 

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے جاری کی گئی تازہ ترین ٹی 20 رینکنگ کے مطابق بلے بازوں کی فہرست میں ڈیوڈ ملان پہلے نمبر پر براجمان ہیں جبکہ ایرون فنچ دوسرے، بابراعظم تیسرے، ویرات کوہلی چوتھے، لوکیش راہول پانچویں، ریسی وینڈرڈوسن چھٹے، گلین میکس ویل ساتویں، مارٹن گپٹل آٹھویں، ڈیوون کونوے نوویں اور حضرت اللہ دسویں نمبر پر ہیں۔ 

باؤلرز کی فہرست میں تبریز شمسی کی اجارہ داری برقرار ہے جبکہ راشد خان دوسرے، ایشٹن اگر تیسرے، عادل راشد چوتھے، مجیب الرحمان پانچویں، ایڈم زامپا چھٹے، مچل سینٹنر ساتویں، ایش سودھی آٹھویں، ٹم سائوتھی نوویں اور لکشن سنداکن دسویں نمبر پر ہیں۔ 

آل راؤنڈرز کی فہرست میں افغانستان کے محمد نبی نے پہلی پوزیشن پر قبضہ جما رکھا ہے جبکہ شکیب الحسن دوسرے، گلین میکس ویل تیسرے، رچرڈ بیرنگٹن چوتھے، سین ولیمز پانچویں، گیرتھ ڈیلانی چھٹے، خاور علی ساتویں، کولنز اوبویا آٹھویں، روہان مصطفیٰ نوویں اور ذیشان مقصود دسویں نمبر پر ہیں۔