خیبرپختونخوا میں برطانوی کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی

خیبرپختونخوا میں برطانوی کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی
کیپشن: خیبرپختونخوا میں برطانوی کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی
سورس: file photo

پشاور: صوبہ خیبرپختونخواہ کے شہریوں میں برطانوی کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے اور صوبائی سیکرٹری صحت نے شہریوں سے کورونا ایس او پیز عملدرآمد کرنے کی اپیل کر دی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا محکمہ صحت کے حکام نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں کئی ایسے کیسز سامنے آئے ہیں جن میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے  اور یہ کوروناوائرس کی وہی قسم ہے جو برطانیہ میں پائی جاتی ہے ۔ صوبائی محکمہ صحت کے سیکرٹری سید امتیاز حسین شاہ نے کہا کہ ہم نے 20 مریضوں کے خون کے نمونے اسلام آباد بھیجے تھے جن میں سے 10 لوگوں میں برطانوی وائرس پایا گیا ہے ۔ 

ان کا کہنا تھا کہ صوبے کی 20 لیبارٹریز میں روزانہ 6,000 کورونا ٹیسٹ ہورہے ہیں، پشاور، نوشہرہ،مردان سمیت 9 اضلاع میں کورونا کی شرح 10 فیصد سےزائد ہے، کورونا سے بچنے کیلئے ہمیں احتیاطی تدابیر پر مکمل عملدرآمد کی ضرورت ہے ، عوام اپنے اور اپنے عزیزواقارب کی جان کو خطرے میں نہ ڈالیں اور کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ایس او پیز کو فالو کریں ۔