بیوفا دلہن پہلی ہی رات گھر کا صفایا کرگئی

بیوفا دلہن پہلی ہی رات گھر کا صفایا کرگئی
کیپشن: دلہن بیوفا نکلی

جہلم،نئی نویلی دلہن شادی کی پہلی رات ہی سب کچھ لوٹ کر چلتی بنی ۔ جہلم کے محلہ عیدگاہ میں دلہن نے نشہ آور چیز پلا کر دلہا کو بیہوش کردیا اور لاکھوں کے زیورات اور نقدی لے کر رفوچکر ہوگئی ۔ 

 تفصیلات کے مطابق جہلم کے علاقے عیدگاہ میں رہائشی لقمان نامی نوجوان کی گزشتہ روز شادی ہوئی ۔ایک طرف خاندان میں شادی کی مبارکبادیں چل رہی تھیں تو دوسری طرف نئی نویلی دلہن واردات کی تیاری مکمل کررہی تھی ۔ 

دلہن نے کمرے میں آتے ہی دلہا کو دودھ میں نشہ آور چیز کھلا کر بے ہوش کردیا اور ساری نقدی اورزیوارت ایک تھیلے میں اکٹھے کرلئے ۔ دلہن بےہوش دلہے کو چھوڑ کر موقع ملتے ہی عجلہ عروسی سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئی ۔  

 دلہے کے اہل خانہ کاکہنا ہے کہ اگلے روز لقمان کے ولیمے کی تقریب تھی  اہل علاقہ سمیت دیگر رشتے دار بھی مدعو تھے  لیکن اس خبر کے بعد پورا خاندان پریشانی میں مبتلا اور ولیمےپر آنے والے مہمانوں کے چہروں پر افسوس نمایا ں ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جہلم کے رہائشی لقمان مردان سے لڑکی بیاہ کر لایا تھا۔ تاہم تھانہ صدر پولیس نےموقع پر پہنچ کر کاروائی کا اغاز کردیا ہے۔