تحریک عدم اعتماد سے قبل ہی شیخ رشید نے ’’سر پرائز ‘‘ بتا دیا ،اپوزیشن کی نیندیں حرام 

Sheikh Rasheed, PMLN PTI,PPP,Long March, PDM, Pakistan Peoples Party, PMLN,

لاہور:تحریک عدم اعتماد سے قبل ہی شیخ رشید نے اپوزیشن کی نیندیں حرام کرتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگ ووٹ نہیں ڈالیں گے ،اپوزیشن کو اس سے بڑا سرپرائز بھی ملے گا ۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے اہم ملاقات کی جس میں عدم اعتماد پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا ،شیخ رشید کا کہنا تھا اپوزیشن اپنے ہی بچھائے ہوئے جال میں پھنس چکی ہے ،سب کو کہہ رہا ہوں باخبر وزیر ہوں کوئی کہیں نہیں جا رہا ،حالات ہر گزرتے دن کیساتھ بہتری کی طرف جا رہے ہیں اور اب آپ اچھی خبریں ہی سنیں گے ۔

شیخ رشید نے بڑی خبر دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں الیکشن جلد ی بھی ہو سکتے ہیں ،اس سے قبل شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  کہ اپوزیشن کے پاس ہمارے بندے ہیں تو ہمارے پاس بھی انکے بندے ہیں، اپوزیشن اپنے جال میں خود پھنس گئی ہے، کوئی کہیں نہیں جارہا، عثمان بزدار کے جانے کی باتیں بھی افواہیں ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ مہنگائی ہمیں ڈس چکی تھی، 25 مارچ کو صرف دعائے خیر ہوگی، میں عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں، عثمان بزدار کہیں نہیں جارہےوہ بھی میری طرح عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔