پیپلزپارٹی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے کچھ وزراکی خبر بھی آگئی 

Asif Ali Zardari, PMLN, Shahbaz Sharif, PPP, PMLN, PDM, Marryam Nawaz

کراچی :پاکستان پیپلزپارٹی کے ہونے والے پارلیمانی اجلاس سے بڑی خبریں نکل کر سامنے آئی ہیں جس کے مطابق پیپلزپارٹی کا دعویٰ ہے کہ ان پاس نمبرپورے ہیں ،تحریک عدم اعتماد پر پی ٹی آئی ارکان کے ساتھ اتحادی بھی ہماری حمایت کرینگے ،جب ووٹنگ ہو گی تو عمران خان کو سر پرائز ملے گا کیونکہ کچھ وزرا ہمارے ساتھ ہیں ۔

پاکستان پیپلزپارٹی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس  ز رداری ہائوس اسلام اباد میں ہوا جس میں سابق صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو نے اراکین کو  قومی اسمبلی اجلاس اور تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے ہدایات دیں ۔

اجلاس کے بعد میڈیا گفتگو میں فرحت اللہ بابر نے مزید کہا  کہ آج پاکستان پیپلز پارٹی کی پارلیمانی پارٹیز کا اجلاس ہوا جس میں کچھ امور طے ہوئے ،کل متحدہ اپوزیشن کا بھی پارلیمانی پارٹیز اجلاس ہوگا ،ہمیں یقین ہے کہ تحریک عدم اعتماد ضرور کامیاب ہوگی، سپیکر نے اجلاس وقت پر نہیں بلایا، یہ اجلاس غیر قانونی ہوچکا ہے ،ہم اس کے باوجود شرکت کریں گے  اور حکومت کو کوئی راستہ نہیں دینگے ،ابھی تک اجلاس کا ایجنڈا تک جاری نہیں کیا گیا یہ ان کے حربے ہیں ،ایجنڈا پر تحریک عدم اعتماد انہیں لانا پڑے گی چاہے یہ کچھ بھی کرلیں۔

انہوں  نے کہا کہ ہمارے پاس نمبر پورے ہیں، تحریک عدم اعتماد پر پی ٹی آئی ارکان کے ساتھ اتحادی بھی ہماری حمایت کریں گے ،جب ووٹنگ ہوگی تو سب حیران رہ جائیں گے ، ہمارے پاس کئی زیادہ ارکان ہونگے ،انکا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے ساتھ آج بات چیت ہوئی ہے، معاملات طے ہوچکے ہیں ،مزید تفصیلات نہیں دے سکتا البتہ ہوسکتا ہے کہ کچھ وزرا بھی ہمارے ساتھ آجائیں۔