لاہور : سینئر صحافی و اینکرپرسن کامران شاہد نے کہا ہے کہ جنرل باجوہ نے کسی بھی قسم کے انٹرویو کی تردید کی ہے ۔
کامران شاہد نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ جنرل باجوہ سے میری ابھی بات ہوئی ہے اور انہوں نے کنفرم کیا ہے کہ میں نے کسی شخص کو کوئی انٹرویو نہیں دیا۔
https://twitter.com/FrontlineKamran/status/1639330715329232902
جنرل باجوہ نے کہا کہ 29 نومبر 2024 تک مجھے کوئی بیان یا انٹرویو دینے کی اجازت نہیں ہے۔
واضح رہے کہ سینئر صحافی شاہد میتلا نے دعویٰ کیا تھا کہ جنرل باجوہ نے انہیں انٹرویو دیا ہے اور انہوں نے اس کی تفصیلات اپنے دو کالموں میں بھی شیئر کی ہیں۔