جناح ہسپتال میں ترکی وفد آمد ، موجودہ نظام میں بہتری کا جائزہ

لاہور: ترکی کے ماہرین کے ایک وفد نے جناح ہسپتال لاہور میں موجودہ نظام اور خدمات میں بہتری کا جائزہ لینے کے لیے ہسپتال کا دورہ کیا۔ انہوں نے ہسپتال میں کام کرنے والے انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اتھارٹی پنجاب کے کنسلٹنٹس کے ساتھ تفصیلی ملاقات کی۔

وفد کے ارکان نے ہسپتال انتظامیہ کے ساتھ تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور اپنی تجاویز کی تیاری کے لیے ہسپتال کا دورہ کیا۔ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ جناح ہسپتال ڈاکٹر سہیل ثقلین اور ان کی ٹیم نے دورے کا اہتمام کیا اور اس موقع پر تفصیلی بریفنگ دی۔