کراچی:آصف زرداری اور بلاول بھٹو کا ضمنی الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ

کراچی:آصف زرداری اور بلاول بھٹو کا ضمنی الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ

 کراچی :پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری اور ان کے صاحبزادے اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ضمنی الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔


ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں نے پارٹی رہنماؤں کی رائے پر ضمنی انتخاب لڑنے کا فیصلہ تبدیل کیا ہے۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ دونوں رہنما آئندہ عام انتخابات میں اعلان کردہ نشستوں پر الیکشن لڑیں گے۔

بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے آئندہ عام انتخابات میں سندھ سمیت پنجاب سے بھی الیکشن لڑنے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ تاہم اب تک کی معلومات کے مطابق دونو باپ بیٹے نے ضمنی الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔