شاہ رخ خان کے ٹویٹر پر مداحوں کی تعداد 25ملین سے زائد ہوگئی

شاہ رخ خان کے ٹویٹر پر مداحوں کی تعداد 25ملین سے زائد ہوگئی

ممبئی: بالی ووڈ کے سپر سٹار شاہ رخ خان کے ٹوئٹر پر ان کے مداحوں کی تعداد25ملین سے بھی تجاوز کر گئی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان نے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کے اتنے پیار کا میں بے حد شکر گزار ہوں۔


واضح رہے امیتابھ بچن ٹوئٹر پر بالی ووڈ شخصیات میں پہلے نمبر پر ہیں جن کے مداحوں کی تعداد اس وقت سوشل میڈیا پر27ملین کے ساتھ سب سے زیادہ ہے۔ ٹوئٹر پر سب سے زیادہ فالوو کی جانے والی شخصیات میں سلمان خان 22 اعشاریہ 1 ملین کے ساتھ تیسرے جبکہ عامر خان 20 اعشاریہ 4ملین کے ساتھ چوتھے نمبر پر براجمان ہیں۔