جدہ: سعودی عر ب میں رمضان المبارک چاند کی تلاش کے لیئے شہریوں سے اپیل کر دی

جدہ: سعودی عر ب میں رمضان المبارک چاند کی تلاش کے لیئے شہریوں سے اپیل کر دی

جدہ : سعودی عرب میں پاکستا ن کی طرح رمضان المبارک کے چاند پر زیادہ مشکل نہیں ہوتی ۔اس کی ایک وجہ یہ ہوتی ہے کہ وہاں سپریم جوڈیشل کونسل کے علاوہ ملکی اور غیر ملکی شہریوں کی طرف سے چاند کی تلاش کی جاتی ہے ۔ سعودی عرب کی سپریم جوڈیشل کونسل نے رمضان المبارک کا چاند جمعرات کو تلاش کرنے کی اپیل کردی ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق سپریم جوڈیشل کونسل کی جانب سے جاری بیان میں مملکت میں مقیم تمام مسلمانوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ جمعرات کی شام کو رمضان المبارک کا چاند نگاہ یا دوربین سے تلاش کرنے میں مدد کریں۔کونسل نے کہا ہے کہ چاند نظر آنے کی صورت میں قریبی عدالت کو مطلع کریں۔کونسل نے مزید کہا کہ جمعرات کو چاند نظر نہ آنے کی صورت میں ہفتہ 27 مئی کو پہلا روزہ ہوگا۔