سانحہ سول اسپتال کوئٹہ ،شاہ نورانی اور سانحہ پی ٹی سی کا ماسٹر مائنڈ گرفتار

سانحہ سول اسپتال کوئٹہ ،شاہ نورانی اور سانحہ پی ٹی سی کا ماسٹر مائنڈ گرفتار

کوئٹہ: سانحہ سول ہسپتا ل ،شاہ نورانی اور سانحہ پی ٹی سی کا ماسٹر مائنڈ دو ساتھیوں سمیت پکڑا گیا۔ ملزمان کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی سے نکلا،و زیر داخلہ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ ملزمان نے پولیس ایف سی اور دیگر افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملو ث ہو نے کا اعتراف کیا ہے ۔


صو بائی و زیر داخلہ میر سر فراز بگٹی نے و زیر اعلیٰ ہاوس میں ایک نیوز کانفرنس کر تے ہو ئے کہا کہ پولیس ٹینگ کالج ،سانحہ 8اگست ،اور شاہ نو رانی کے مزار پر حملے میں ملو ث کالعدم تنظیم کے ما سٹر مائنڈ سعید عرف تقوی سمیت تین دہشتگردوں کوگر فتار کر لیا گیا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ ملز مان نے کئی وارداتوں ملو ث ہونے کا اعتراف کیا ہے ۔

اس موقع پر ملز م سعید کے اعترافی بیان پر مشتمل ویڈیو بیان بھی پریس کانفرنس میں پیش کیا گیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے وزیرستان میں تربیت حاصل کی۔ملزم نے صوبائی وزیر عبدلرحیم زیارتوال اور وزیر اعلیٰ کے مشیر رضاءمحمد بڑیچ کے قتل کا بھی منصوبہ بنایا تھا جو ناکام ہو ا ۔ ملز م نے کئی بم دھماکوں خو دکش حملوں اور سیکورٹی فو رسز کے ٹارگٹ کلنگ کے متعدد وارداتوں میں ملو ث ہو نے کا اعتراف کیا ہے۔سانحہ 8اگست میں وکلا سمیت 75افراد جاں بحق جبکہ پولیس ٹرینگ کالج میں 60سے زائد اہلکااور شاہ نورانی کے مزار پر حملے میں65افراد جاں بحق ہو ئے تھے۔

نیوویب ڈیسک< News Source