کلبھوشن کو قونصلر رسائی دینے کا فیصلہ میرٹ کی بنیاد پر ہی کیا جائے گا ,پاکستانی ہائی کمشنر

کلبھوشن کو قونصلر رسائی دینے کا فیصلہ میرٹ کی بنیاد پر ہی کیا جائے گا ,پاکستانی ہائی کمشنر

نئی دہلی :پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے کہا ہے کہ کلبھوشن کو قونصلر رسائی دینے کا فیصلہ میرٹ کی بنیاد پر ہی کیا جائےگا۔بھارتی ٹی وی کو انٹریو دیتے ہوئے پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول کے نوشہرہ سیکٹر پر کارروائی کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اس قسم کی کوئی رپورٹ موصول نہیں ہوئی ہے۔


انہوں نے کہا کہ دہشت گردی ایک مسئلہ ہے جس پر پاکستان کو بھی تحفظات ہیں تاہم کشمیر تمام مسائل کی جڑ ہے اور پاکستان راہ فرار اختیار نہیں کر رہا بلکہ بھارت سے مذاکرات کےلئے تیار ہے ¾ کشمیر سمیت تمام مسائل پر امن طریقے اوردوطرفہ بات چیت سے حل کیے جاسکتے ہیں۔