28مئی کو سورج کی مدد سے قبلہ کی درست سمت کا تعین کیا جاسکے گا

28مئی کو سورج کی مدد سے قبلہ کی درست سمت کا تعین کیا جاسکے گا

اسلام آباد:پاکستان میٹرو لوجیکل ڈیپارٹمنٹ نے کہا ہے کہ 28مئی کو سورج کی مدد سے قبلہ (خانہ کعبہ)کی درست سمت کا تعین کیا جا سکتا ہے جو مسلمانوں کےلئے قبلہ کی درست سمت کاتعین کرنے کےلئے اہم موقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ نے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہا کہ اتوار 28مئی کو دوپہر 2بجکر 18منٹ پر سورج قبلہ (خانہ کعبہ) کے عین اوپر چمکے گاجو مسلمانوں کےلئے قبلہ کی سمت کا تعین کرنے کےلئے اہم موقع ہے ۔