صوبائی حکومتوں کا آئندہ مالی 2017-18 کا بجٹ کیا ہو گا؟ سفارشات تیار

صوبائی حکومتوں کا آئندہ مالی 2017-18 کا بجٹ کیا ہو گا؟ سفارشات تیار

اسلام آباد: وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے آئندہ مالی 2017-18 کا تاریخ کے سب سے بڑا بجٹ کیلئیسفارشات سامنے آگئیں،وفاقی حکومت نے جہاں بجٹ کے حوالے سے کام مکمل کر لیا وہاں صوبوں نے بھی اپنا کام مکمل کر لیا۔پنجاب حکومت کا کل بجٹ 1667.94 ارب روپے کے قریب ہونے کا امکان ہے،غیر ترقیاتی اخراجات 849 عشاریہ 95 سے بڑھ کر 985.94 ارب جبکہ ترقیاتی بجٹ 550 ارب روپے سے بڑھ کر 682 ارب روپے کی تجویز سامنے آئی ہے۔جو سفارشا ت سامنے آئیں ہیں۔

ان کے مطابق سندھ حکومت آئندہ مالی سال کا کل بجٹ 963.34ارب روپے کے قریب ہونے کاامکان ہے،غیر ترقیاتی اخراجات 572عشاریہ 76ارب سے بڑھ کر آئندہ مالی 641.49ارب جبکہ ترقیاتی اخراجات کا بجٹ 265عشاریہ 99ارب سے بڑھ کر 321.85ارب روپے کی سفارشات دی گئیں۔خیبرپختونخواحکومت آئندہ مالی سال 574.54ارب کے قریب ہونے کاامکان ہے،غیر ترقیاتی اخراجات کا بجٹ 333ارب سے بڑھ کر 382.95ارب کرنے کی سفارش کی گئی،ترقیاتی اخراجات کا بجٹ 161ارب سے بڑھ کر 191.59ارب کی تجویز سامنے آئی ہے۔

بلوچستان حکومت کا آئندہ مالی سال کا بجٹ 268.45 ارب روپے کا بجٹ ہونے کا امکان ہے،غیر ترقیاتی اخراجات کا بجٹ 184 عشاریہ 76 ارب سے بڑھ کر 195.85 ارب روپے کی سفارش کی گئی،بلوچستان میں ترقیاتی اخراجات کا بجٹ 71 عشاریہ 18 ارب سے بڑھ کر 72.61 ارب روپے رکھنے کی تجویز سامنے آئی ہے۔

مصنف کے بارے میں