سیاست دان پانی اور بجلی پر سیاست کر رہے ہیں، گورنر سندھ

سیاست دان پانی اور بجلی پر سیاست کر رہے ہیں، گورنر سندھ

کراچی: داود یونیورسٹی آف انجینئرنگ ایند ٹیکنالوجی کے طلباء میں لیپ ٹاپ کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا حقائق کو دیکھنا چاہئے اس وقت بجلی کی پیداوار کم اور استعمال زیادہ ہے۔ گذشتہ دو تین برسوں میں شہر میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ کم ہوا ہے۔ گورنر سندھ کا مزید کہنا تھا کہ کے الیکٹرک سے لوڈشیڈنگ میں کمی کے حوالے سے بات چیت چل رہی ہے۔

انہوں نے دبے لفظوں میں کے الیکڑک کے خلاف متحرک جماعت اسلامی پر بھی تنقید کی۔ کہتے ہیں جماعت اسلامی کو مذاکرت کی دعوت دی تھی لیکن وہ نہیں آئے سیاست دانوں کو سیاست کا حق ہے لیکن پانی اور بجلی پر سیاست ہو رہی ہے۔

گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ کے الیکڑک کا انتظام دنیا کی بہترین شنگھائی کمپنی کے حوالے کیا جا رہا ہے حکومت جلد از جلد بجلی کا مسئلہ حل کرنا چاہتی ہے۔

واضح رہے کراچی میں جان لیوا لوڈ شیڈنگ اور اوور بلنگ پر جماعت اسلامی آج کے الیکٹرک کے خلاف بھرپور احتجاج کر رہی ہے اور شاہراہ فیصل نرسری پر دھرنا بھی دیا جائے گا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں