سنجے دت کے نئے روپ نے ان کی شخصیت بدل ڈالی

سنجے دت کے نئے روپ نے ان کی شخصیت بدل ڈالی

سنجے دت کے نئے روپ نے ان کی شخصیت بدل ڈالی

ممبئی: منا بھائی ایم بی بی ایس اور اگنی پت جیسی فلموں میں سنجے دت کے مخصوص اسٹائل نے نہ صرف بالی وڈ فلم نگری میں نہ صرف دھوم مچائی بلکہ ان کے مداح بھی داد دیئے بغیر نہ رہ سکے اور اب ایک بار پھر سنجے دت نے نئے اسٹائل کے ساتھ فلم نگری میں انٹری دینے کا سوچا ہے۔ سنجے دت نے کچھ دن قبل ہی نئی فلم ’’بھومی‘‘ کی شوٹنگ مکمل کی تھی اور آج انسٹاگرام پر ایک اور نئی فلم ’’صاحب بیوی اور گینگسٹر‘‘ کے کردار کی تصویر شئیر کردی۔

 

انسٹاگرام پر شئیر کی گئی تصویر میں سنجے دت نے لکھا ہے کہ میری نئی فلم کے لیے میرا نیا اسٹائل، تصویر میں سنجو بابا خود کسی گینگسٹر سے کم نظر نہیں آرہے تاہم ان کا یہ نیا اسٹائل مداحوں کو کتنا پسند آئے گا یہ تو مداح ہی بتاسکیں گے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں