پہلا قومی وئیل چئیر ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ لاہور میں شروع

پہلا قومی وئیل چئیر ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ لاہور میں شروع

لاہور: پہلا قومی وئیل چئیر ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ لاہور میں شروع ہوگیا ہے۔ آگ برساتے سورج تلے معذور کھلاڑیوں نے چھکے چوکوں کی برسات  کردی۔شہر لاہور میں گرمی عروج پر ہے، پارہ 40 ڈگری کے قریب ہے مگر کھیل کا شوق اور محتاجی سے بچنے کی لگن، معذور کرکٹ کے دلدادوں کو گراونڈ کھینچ لائی ہے.

تفصیلات کے مطابق  پہلے تین روزہ وہیل چیر کرکٹ ٹورنامنٹ میں سرگودھا، لاہور، ملتان اور ڈیرہ غازی خان کے معذور کھلاڑیوں نے اپنی قابلیت دکھانے کیلئے فارمیٹ چنا ، ٹی ٹونٹی منتظمین ایونٹ کا انعقاد مستقل بنیادوں پر کروانے کیلئے حکام بالا کی نظر کرم کے منتظر ہیں۔ لاہور میں جاری پہلے قومی وئیل چئیر ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں معذور کھلاڑیوں نے چھکے چوکوں کی برسات کردی۔

قومی وئیل چئیر ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل معرکہ26 مئی کو لاہور ریجنل کرکٹ گراونڈ میں ہوگا۔اس سے قبل رواں سال پاکستان ویل چیئر کرکٹ ٹیم کےٹرائلز ہوئے تھے۔

مصنف کے بارے میں