جس وقت دھماکا ہوا اس کی شدت میرے گھرتک محسوس کی گئی،ارمینا رانا

دھماکے کی آواز اتنی زوردارتھی کہ ایسا محسوس ہواجیسے قیامت آگئی ہو،ارمینا رانا

جس وقت دھماکا ہوا اس کی شدت میرے گھرتک محسوس کی گئی،ارمینا رانا

لاہور:  ایک دن پہلے  مانچسٹر میں ہونیوالا خودکش دھماکا  اداکارہ ارمینا رانا کے گھر کے قریب ہوا ، جس میں درجنوں افراد ہلاک ہوئے، اس حادثہ میں ارمینا خان محفوظ رہیں انہیں کوئی نقصان نہ پہنچا  لیکن دھماکے کی شدت ان کے گھرتک محسوس کی گئی، بلکہ دھماکے سے ان کا گھر لرز اٹھا او روہاں موجود نازک اشیاء ٹوٹ گئیں۔

اداکارہ ارمینا رانا کا کہنا تھا کہ جس وقت دھماکا ہوا اس کی شدت میرے گھرتک محسوس ہوئی  ، دھماکے کی آواز اتنی زوردارتھی کہ ایسا لگ رہا تھا  جیسے قیامت آگئی ہو۔ میرے بہت سے دوست بھی اس کنسرٹ میں موجود تھے جن کی خیریت بارے ابھی کچھ کہا نہیں جا سکتا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں