ہالی ووڈ میں کام کیلئے کسی کے سامنے ہاتھ نہیں جوڑوں گا جسے ضرورت ہے وہ خود آئیں،نواز الدین صدیقی

ہالی ووڈ میں کام ے لیے کسی کے سامنے ہاتھ نہیں جوڑوں گا جسے ضرورت ہے وہ خود آئیں

 ہالی ووڈ میں کام کیلئے کسی کے سامنے ہاتھ نہیں جوڑوں گا جسے ضرورت ہے وہ خود آئیں،نواز الدین صدیقی

ممبئی: بالی ووڈ کے مشہور اداکار نواز الدین صدیقی نے کہا  ہالی ووڈ میں کام ے لیے کسی کے سامنے ہاتھ نہیں جوڑوں گا جسے ضرورت ہے وہ خود آئیں نواز الدین صدیقی کا مزید  کہنا تھا  کہ مجھے بالی ووڈ میں اچھا کام مل رہا ہے۔ میں اس پر خوش  ہوں اس لیے کہیں اور جانے کی ضرورت بھی نہیں۔   اگر ہالی ووڈ سے مجھے فلم کی پیش کش کی گئی اور فلم کا اسکرپٹ اور اپنا کردار پسند آیا تو ضرور کام کروں گا۔

اداکار کا  مزید کہنا تھا کہ  میں فلم کو فلم سمجھ کر نہیں بلکہ اسے اپنی زندگی سمجھ کر کرتا ہوں۔ 2015 میں مانجھی فلم کرنے کے بعد میں شدید ڈپریشن کا شکار ہوگیا کیونکہ وہ بہت جذباتی کردار تھا لیکن پھر آپ کو اپنی زندگی کے اس حصے کو بھلا کر آگے بڑھنا پڑتا ہے۔ یہی آگے چلنے کا واحد طریقہ ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں