سٹیٹ بینک نے زکو ةکا نصاب 38ہزار406روپے مقررکردیا

سٹیٹ بینک نے زکو ةکا نصاب 38ہزار406روپے مقررکردیا

کراچی : اسٹیٹ بینک نے رواں برس کے لئے زکوة کا نصاب مقرر کردیا ہے۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے رواں سال کے لیے زکو ةکا نصاب 38 ہزار406 روپے طے کیا گیا ہے، رواں سال زکوة کے نصاب میں 2ہزار849روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔
قانون کے مطابق ملک بھر میں کام کرنے والے تمام شیڈولڈ بینکوں میں سیونگ اکانٹس کے حامل کھاتے داروں کے اکانٹس سے یکم رمضان المبارک کو 38ہزار406روپے یا اس سے زائد رقم ہونے پر ازخود زکوة کی رقم منہا کرلی جائے گی تاہم خصوصی استثنیٰ کے حامل کھاتیداروں پر اس کا اطلاق نہیں ہوگا۔واضح رہے کہ گزشتہ سال زکوا ۃکا نصاب 35ہزار557روپے مقرر کیا گیا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں