عمر اکمل کو فٹنس کی وجہ سے نہیں خراب رویے کی وجہ سے ٹیم سے نکالا گیا ، رمیز راجہ

عمر اکمل کو فٹنس کی وجہ سے نہیں خراب رویے کی وجہ سے ٹیم سے نکالا گیا ، رمیز راجہ

لاہور: چیمپئنز ٹرافی میں عمر اکمل کو فٹنس ٹیسٹ میں ناکامی کی وجہ سے ڈراپ کر دیا گیا ہے اور برطانیہ سے وطن واپس بھیج دیا ہے ۔ان کی جگہ ٹیم میں حارث سہیل کو شامل کر لیا گیا ۔  وطن واپسی پر  بجائے اپنی فٹنس کی طرف توجہ دیتے وہ رقص و سرور کی محفلوں میں مصروف ہیں۔

بظاہر عمر اکمل کو ٹیم سے فٹنس مسائل کی وجہ سے نکالا گیا لیکن سابق پاکستانی کپتان اور مایہ ناز کمنٹیٹر رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ عمر اکمل کوفٹنس مسائل کی وجہ سے نہیں بلکہ ان کے خراب رویے کی وجہ سے ٹیم سے نکالا گیا ہے ۔ چیف سلیکٹر انضمام الحق نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمر اکمل کے برمنگھم میں 2 ٹیسٹ لیے گئے لیکن وہ دونوں میں ناکام رہے ۔جس کی وجہ سے انہیں وطن بلانے کا فیصلہ کیا گیا ۔ 

یاد رہے کہ عمر اکمل چیمپئنز ٹرافی  کیلئے منتخب 15 رکنی اسکواڈ کا حصہ تھے  اور ان کو اسکواڈ میں منتخب کرنے سے پہلے پاکستان ون ڈے  کپ میں ان کی فٹنس کا ٹیسٹ لیا گیا تھا جس میں وہ کامیاب ہوئے تھے اور اسی فٹنس ٹیسٹ میں کامیابی کی بنا پر ہی ٹیؐم میں منتخب ہوئے تھے۔عمر اکمل پہلے  فٹنس ٹیسٹ کلیئر کرنے میں ناکام رہے تھے جس کے بعد انہیں فٹنس ثابت کرنے کیلئے ایک اور موقع دیا گیا جس میں وہ کامیاب نہ ہو سکے ۔ ٹیم منیجمنٹ نے پی سی بی حکام کو عمر اکمل کی فٹنس کے حوالے سے آگاہ کیا   اور ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے چیئرمین پی سی پی شہریار خان کو ای میل کی کہ اب کیا کیا جائے ؟ چیئرمین پی سی بی شہریار خان کا کہنا ہے کہ ہم نے پوری جانچ پڑتال اور سوچ و بچار کے بعد فیصؒلہ کیا کہ عمر اکمل کو واپس بلا لیا جائے ۔شہریار خان نے مزید کہا کہ 15 دن پہلے ٹیسٹ میں کامیاب ہونے والے عمر اکمل اس بار ٹیسٹ میں ناکام کیسے ہوئے اس بات کی تحقیقات جاری ہیں ۔

یاد رہے کہ  فٹنس ٹیسٹ میں ناکامی کے بعد عمر اکمل کی ٹیم منیجمنٹ سے تلخ کلامی ہوئی ہے اور منیجمنٹ نے انہیں پریکٹس سے روک دیا ہتھا ۔ مڈل آرڈر بیٹسمین نے احتجاج بھی کیا ہے اور کہا ہے کہ میرے ساتھ نا انصافی ہو رہی ہے۔