رواں سال رمضان المبارک 29 روزوں پر مشتمل ہوگا

رواں سال رمضان المبارک 29 روزوں پر مشتمل ہوگا

ریاض: رمضان المبارک کا بابرکت مہینہ آج سے چند روز بعد شروع ہوگا، تاہم آمد سے قبل ہی سعودی ماہر فلکیات نے پیش گوئی کی ہے کہ رمضان المبارک کا مہینہ ہفتے سے شروع ہوگا اور اس مرتبہ 29 روزے ہونگے۔


سعودی ماہر فلکیات ڈاکٹر خالد الزاقکا ٹویٹر پر جاری پیغام میں کہنا ہے کہ رمضان المبارک کا مہینہ ہفتے سے شروع ہو گا اور اس مرتبہ 29 روزے ہوں گے۔ ان کے مطابق رواں سال رمضان المبارک کا اختتام بھی ہفتے کے روز ہی ہو گا اور پورے مہینے میں کل 4 جمعہ آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے آخری عشرے میں روزے کا دورانیہ زیادہ ہو گا۔ ان کے مطابق سب سے طویل روزہ طریف میں جبکہ کم طوالت کا روزہ جزان میں ہو گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ رمضان المبارک کے آٹھویں روز سے گرم ترین دنوں کا بھی آغاز ہو جائے گا اور گرمی کی شدت 40 روز تک برقرار رہے گی۔