ایل پی جی کے نرخوں میں 10روپے فی کلو اضافہ

لاہور: رمضان المبارک سے قبل ہی حکومت نے عوام کو جھٹکا دے دیا، سوئی سدرن گیس کمپنی نے ایل پی جی کی قیمتوں میں فی کلو10روپے اضافہ کردیا ،جس کے بعد گھریلو سیلنڈر100 روپے اور کمرشل سیلنڈر400روپے مہنگا ہو گیا۔

ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ سوئی سدرن گیس کمپنی نے ملک میں مصنوئی قلت پیدا کر کے ایل پی جی کی قیمتیں بڑھا ئی ہیں،ملک میں ایل پی جی کی مصنوعی قلت سے روزانہ کی بنیاد پر قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ہے ، سرکاری ایل پی جی ٹرمینل سنبھالنے والی کمپنی(ایس ایس جی سی) نے ایک ہفتہ میں 11900 میٹرک ٹن کے 2جہازوں کو خالی کرنے سے انکار کر دیا ہے جس سے ایل پی جی کا ایک جہاز(ایل پی جی ماری تھری )6700میٹرک ٹن ایل پی جی لیکر واپس چلا گیا اور دوسرا جہاز گزشتہ 10دن سے 5200میٹرک ٹن لئے کھڑا ہے جس کی وجہ سے ملک میں ایل پی جی کی مصنوعی قلت پیدا ہوئی اور سرکاری خزانے کو4کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے۔