اب سام سنگ ایس 8 ملے گا، دھماکے دار آفر آگئی

لاہور: معروف امریکی موبائل فون کمپنی ”ٹی موبائل “ نے سام سنگ کے اشتراک سے شاندار آفر متعارف کروا دی جس میں ایک موبائل خریدنے پر دوسرا مفت حاصل ہوگا۔

اب سام سنگ ایس 8 ملے گا، دھماکے دار آفر آگئی

لاہور: معروف امریکی موبائل فون کمپنی ”ٹی موبائل “ نے سام سنگ کے اشتراک سے شاندار آفر متعارف کروا دی جس میں ایک موبائل خریدنے پر دوسرا مفت حاصل ہوگا۔


امریکی کمپنی ٹی موبائل نے سام سنگ کے ساتھ مشترکہ منصوبہ پیش کرتے ہوئے اعلان کیا کہ کوئی بھی صارف سام سنگ کا نیا ماڈل آن لائن خریدے گا تو اسے دوسرا مفت فراہم کیا جائے گا۔سام سنگ نے بھی اس پیشکش کا اعلان اپنی ویب سائٹ پر کیا۔پیش کش کے تحت اسکیم سے فائدہ حاصل کرنے کے خواہشمند افراد کو ٹی موبائل کی ویب سائٹ سے بیک وقت آن لائن 2 سام سنگ ایس 8 موبائل فونز خریدنا پڑیں گے۔صارف کو ابتدائی طور پر 2 موبائل فونز کی قیمت ادا کرنی پڑے گی، مگر خریدارے کے ٹھیک 7 یا 10 دن کے اندر سام سنگ صارف کو ایک موبائل کی رقم واپس کردے گا۔موبائل کی رقم اسی طریقے سے واپس کی جائے گی، جس طریقے سے صارف سے لی گئی تھی.

خیال رہے کہ سام سنگ ایس 8 کی 750 امریکی ڈالرز ہے، آن لائن خریداری پر صارف کو ڈالرز کے حساب سے رقم کی ادائیگی کرنی پڑے گی۔سام سنگ نے اپنی ویب سائٹ پر بتایا کہ صارف کو 7 سے 10 دن کے اندر ایک سام سنگ ایس 8 کی رقم واپس کردی جائے گی۔