عدالت کے سامنے معاملہ آیا تو میں نے بتادیا،حقائق تھے ،منظر عام پر آنا چاہیے تھے:نواز شریف

عدالت کے سامنے معاملہ آیا تو میں نے بتادیا،حقائق تھے ،منظر عام پر آنا چاہیے تھے:نواز شریف
کیپشن: میڈیا اپنے ہاتھ پاﺅں ٹھنڈے نہ ہونے دے،سابق وزیراعظم۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد:سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ اگر ملک میں حقیقی جمہوریت چاہتے ہیں تو سب کو اپنے حق میں کھڑا ہونا ہوگا،یہ میڈیا کا بھی حق ہے،میڈیا اپنے ہاتھ پاﺅں ٹھنڈے نہ ہونے دے،میڈیا کے ہاتھ پاﺅں بندھے تو رسیاں کھولیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:جو مریض اپنا علاج بیرون ملک کراتا تھا اب اس کا علاج یہاں بالکل مفت کیا جائے گا: شہباز شریف

ذرائع کے مطابق احتساب عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے نوا زشریف نے کہا کہ کل مکمل تقریر ٹی وی پر چلنے پر بڑا حیران ہوں،خوشگوارحیرت ہوئی کہ گزشتہ روز میڈیا نے میرا سارا بیان دکھایا،عدالت کے سامنے معاملہ آیا تو میں نے بتادیا،حقائق تھے ،منظر عام پر آنا چاہیے تھے،میڈیا کاحق ہے کہ وہ یہ سب دکھائے۔سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ سب کو کھڑا ہونا پڑےگا،سب کھڑے ہوں گے تو سب ممکن ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:مکھی سے پریشان برطانوی شہزادہ ہیری تقریر بھول گئے

صحافی نے سوال پوچھا کہ ماتحت ادارے کے جس سربراہ نے آپ کو پیغام پہنچایا اس سے استعفیٰ کیوں نہیں لیا؟ جس پر نواز شریف نے جواب دیا کہ ہر چیز کا ایک وقت ہوتاہے ،کہنے کا،بات کرنے کا،ملکی مفاد میں برطرف نہیں کیا، درگزرسے کام لیا،میں اس ادارے کے سربراہ کو برطرف کرسکتا تھا،میں نے تحمل ،درگزر،بردباری اور ہمت کا مظاہرہ کیا،مشاہداللہ اور پرویز رشید سے استعفیٰ لینا بھی اس بردباری اور درگزر کا نتیجہ ہے،ان مسائل نے 70سال سے ہماری جان نہیں چھوڑی۔

یہ بھی پڑھیں:پیپلزپارٹی کے مرکزی نائب صدر میاں منظور احمد وٹو نے زرداری کو بڑا جھٹکا دیدیا

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سب کو حق کے لئے کھڑا ہونا ہو گا ،اگر چاہتے ہیں ملک میں حقیقی جمہوریت ہو تو سب کھڑے ہوں،اب کھڑے ہوں گے تو یہ ممکن ہو جائے گا،حقائق منظر عام پر آنے چاہئیں،عدالت میں بتانا تھا تو بتا دیا ہے ،ہر چیز کا ایک وقت ہوتا ہے ، سچ ریکارڈ پر لانے کے لئے کل بتایا ۔

    نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں