ڈان لیکس کی وجہ سے سول ملٹری تناؤمیں اضافہ ہوا:مریم نواز

ڈان لیکس کی وجہ سے سول ملٹری تناؤمیں اضافہ ہوا:مریم نواز
کیپشن: آئی ایس آئی اورایم آئی افسران کی جے آئی ٹی میں تعیناتی مناسب نہیں تھی،احتساب عدالت میں بیان۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلا م آباد:سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ آئی ایس آئی اورایم آئی افسران کی جے آئی ٹی میں تعیناتی مناسب نہیں تھی،ستر سالہ سول ملٹری جھگڑے کا بھی جے آئی ٹی پر اثر پڑا،جے آئی ٹی میں تعیناتی کے وقت نعمان سعید آئی ایس آئی میں نہیں تھے اورڈان لیکس کی وجہ سے سول ملٹری تناؤمیں اضافہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:عدالت کے سامنے معاملہ آیا تو میں نے بتادیا،حقائق تھے ،منظر عام پر آنا چاہیے تھے:نواز شریف

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں ایون فیلڈ ریفرنس کیس میں بیان ریکارڈ کراتے ہوئے مریم نواز لکھے بیان میں کومہ اور فل سٹاپ بھی پڑھنے لگیں،جس پر جج محمد بشیر نے کہا کہ کومہ نہ پڑھیں۔

مریم نواز نے کہا کہ میرے وکیل نے پڑھنے کو کہا میں نے پڑھ دیا۔ مریم نواز نے کہا کہ میری اطلاعات کے مطابق بریگیڈیئر نعمان سعید ڈان لیکس کی انکوائری کمیٹی کاحصہ تھے،نعمان سعید کو آؤٹ سورس کیا گیا کیونکہ انکی تنخواہ بھی سرکاری رکارڈسے ظاہر نہیں ہوتی،عرفان منگی کی تعیناتی کا کیس سپریم کورٹ میں ابھی تک زیر التوا ہے،عرفان منگی کو بھی جے آئی ٹی میں شامل کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستانی قونصل جنرل کی عافیہ صدیقی سے ملاقات،موت کی افواہیں بے بنیاد قرار

مریم نواز کا کہنا تھا کہ عامر عزیز کو 2000میں مشرف حکومت نے ڈیپوٹیشن پر نیب میں تعینات کیا،سال 2000میں عامر عزیز بطور ڈائریکٹر بینکنگ کام کر رہے تھے ،سپریم کورٹ نے جے آئی ٹی کے جمع کردہ شواہد کی روشنی میں ریفرنس دائر کرنےکاکہا،جے آئی ٹی تفتیشی رپورٹ ہے جو ناقابل قبول شہادت ہے اورجے آئی ٹی کی والیم 10 پر مشتمل خود ساختہ رپورٹ غیر متعلقہ تھی۔

یہ بھی پڑھیں:جو مریض اپنا علاج بیرون ملک کراتا تھا اب اس کا علاج یہاں بالکل مفت کیا جائے گا: شہباز شریف

انہوں نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ نے جے آئی ٹی کو اختیارات دیے کہ قانونی درخواستوں کونمٹایا جا سکے،ایسے اختیارات دینا غیر مناسب اور غیر متعلقہ تھا،جے آئی ٹی کی خود ساختہ حتمی رپورٹ سپریم کورٹ میں دائر درخواستیں نمٹانے کیلئے تھی،ان درخواستوں کو بطورشواہد پیش نہیں کیا جا سکتا جبکہ سپریم کورٹ نے یہ نہیں کہا کہ جے آئی ٹی رپورٹ کوبطور شواہد ریفرنس کاحصہ بنایاجائے۔

یہ بھی پڑھیں:پیپلزپارٹی کے مرکزی نائب صدر میاں منظور احمد وٹو نے زرداری کو بڑا جھٹکا دیدیا

جے آئی ٹی نے شائد مختلف محکموں سے مخصوص دستاویزات اکٹھی کیں اور جے آئی ٹی ارکان پر تحفظات سے متعلق میرا بھی وہی موقف ہے جو نواز شریف کا ہے۔مریم نواز نے کہا کہ مشرف خود ساختہ جلاوطنی پر بیرون ملک ہے،جے آئی ٹی سپریم کورٹ کی معاونت کیلئے بنائی گئی تھی ، اس ریفرنس کیلئے نہیں،جے آئی ٹی کی تفتیش یک طرفہ تھی،اختیارات سے متعلق نوٹیفکیشن جے آئی ٹی کی درخواست پر جاری کیا گیا۔

   نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں