نگران وزیراعظم کی تقرری،وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر میں آج چھٹی ملاقات ہوگی

نگران وزیراعظم کی تقرری،وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر میں آج چھٹی ملاقات ہوگی
حکومت اور اپوزیشن نگران وزیر اعظم کے لئے اپنے اپنے ناموں پر قائم ہیں..فائل فوٹو

اسلام آباد:نگران وزیراعظم کی تقرری کے معاملے پروزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کے درمیان آج پھر ملاقات ہو گی۔


یہ بھی پڑھیں:عدالت کے سامنے معاملہ آیا تو میں نے بتادیا،حقائق تھے ،منظر عام پر آنا چاہیے تھے:نواز شریف

ذرائع کے مطابق نگران وزیراعظم کے معاملے پر تاحال حکومت اور اپوزیشن کے مابین ڈیڈ لاک برقرار ہے اور آج ایک مرتبہ پھر وزیراعظم اورخورشید شاہ سرجوڑ کر بیٹھے گے جبکہ دونوں رہنماﺅں کے درمیان یہ چھٹی ملاقات ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستانی قونصل جنرل کی عافیہ صدیقی سے ملاقات،موت کی افواہیں بے بنیاد قرار

خیال رہے کہ حکومت اور اپوزیشن نگران وزیر اعظم کے لئے اپنے اپنے ناموں پر قائم ہیں ،دونوں فریقین میں اتفاق نہ ہو تو معاملہ پارلیمانی کمیٹی کے پاس جائے گاجبکہ تحریک انصاف پہلے ہی پیپلز پارٹی کے ناموں پر تحفظات کا اظہار کر چکی ہے۔

   نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں