پاکستان اور انگلینڈ کا پہلا ٹیسٹ میچ آج سے لارڈ ز میں شروع ہوگا

پاکستان اور انگلینڈ کا پہلا ٹیسٹ میچ آج سے لارڈ ز میں شروع ہوگا
کیپشن: شاداب خان بھی اپنی گھومتی گیندوں سے گوروں کا سرچکرانے کے لئے پر امید،تصویر بشکریہ انگلینڈ کرکٹ ٹوئٹر اکائونٹ

لندن:دورہ انگلینڈ میں پاکستانی ٹیم کا پہلا ٹیسٹ میچ آج سے شروع ہو گا ۔

یہ بھی پڑھیں:عدالت کے سامنے معاملہ آیا تو میں نے بتادیا،حقائق تھے ،منظر عام پر آنا چاہیے تھے:نواز شریف

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے دورہ پر موجود قومی کرکٹ ٹیم کا میزبان برطانوی ٹیم کے ساتھ پہلا ٹاکرا آج سے شروع ہوگا جبکہ کپتان سرفراز اپنی کارکردگی سے لارڈز کے تاریخی میدان میں جیت کیلئے پرعزم ہیں تو شاداب خان بھی یاسر خان کی کمی کو پورا کرنے کیلئے پرامید ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ڈان لیکس کی وجہ سے سول ملٹری تناؤمیں اضافہ ہوا:مریم نواز

پاک ،انگلش ٹیمیں لارڈز میں دن تین بجے اِن ایکشن ہوںگی۔نوجوان سپنر شاداب خان بھی اپنی گھومتی گیندوں سے گوروں کا سرچکرانے کے لئے پر امید ہیں۔خیال رہے کہ انگلینڈ کے خلاف پاکستان کی جیت اسے رینکنگ میں 7 ویں سے 5 ویں پوزیشن پر پہنچا دے گی۔

    نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں