پارلیمانی تاریخ میں پہلی بار قومی اسمبلی میں حکومتی عدم موجودگی پر سپیکرنے وقفہ سوالات کو موخر کر دیا

پارلیمانی تاریخ میں پہلی بار قومی اسمبلی میں حکومتی عدم موجودگی پر سپیکرنے وقفہ سوالات کو موخر کر دیا
کیپشن: یقیناً انکی قیادت سے حکومت نے بات کی ہے یہ صبر کریں حکومت ان کا مسئلہ حل کر دے گی، اپوزیشن لیڈر،فوٹو بشکریہ فیس بک

اسلام آباد: پارلیمانی تاریخ میں پہلی بار قومی اسمبلی میں حکومتی عدم موجودگی پر سپیکر قومی اسمبلی نے وقفہ سوالات کو موخر کر دیا ۔ جبکہ حکومتی اتحادی جماعت کی طرف سے کورم کی نشاندہی کر دی گئی تاہم اتحادی جماعت کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا ۔

جمعرات کو 35 منٹ کی تاخیر سے قومی اسمبلی کا اجلاس 11 بجکر 35 منٹ پر شروع ہوا ۔ سپیکر سردار ایاز صادق نے وقفہ سوالات شروع کیا تو ایوان میں وزیر خزانہ ، وزیر منصوبہ بندی اور وزیر داخلہ سمیت دیگر متعلقہ وزراء ایوان میں موجود نہیں تھے ۔

سپیکر نے اس بارے میں وزیر مملکت چوہدری جعفر اقبال سے استفسار کیا تو انہوں نے کہا کہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہو رہا ہے سب وہاں موجود ہیں ۔