صاف پانی کمپنی کیس : حمزہ شہباز شریف نیب کی تحقیقاتی ٹیم کے روبرو پیش نہ ہوئے

صاف پانی کمپنی کیس : حمزہ شہباز شریف نیب کی تحقیقاتی ٹیم کے روبرو پیش نہ ہوئے
کیپشن: اپنے سٹاف افسر کے ذریعے نیب کو جواب جمع کرا دیا..فائل فوٹؤ

لاہور:صاف پانی کمپنی کیس میں مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز شریف نیب کی تحقیقاتی ٹیم کے روبرو پیش نہ ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:عدالت کے سامنے معاملہ آیا تو میں نے بتادیا،حقائق تھے ،منظر عام پر آنا چاہیے تھے:نواز شریف

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے صاحبزادے اور رکن قومی اسمبلی حمز ہ شہباز شریف نیب کی تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش نہ ہوئے اوراپنے سٹاف افسر کے ذریعے نیب کو جواب جمع کرا دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستانی قونصل جنرل کی عافیہ صدیقی سے ملاقات،موت کی افواہیں بے بنیاد قرار

خیال رہے کہ حمزہ شہباز پر الزام ہے کہ انہوں نے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبر نہ ہونے کے باوجود بورڈ میٹنگز میں حصہ لیا اور فیصلوں پر اثر انداز ہونے کی بھی کوشش کی۔18 مئی کو نیب طلبی پر حمزہ شہباز نے پیش ہو کر اپنا بیان ریکارڈ کرایا تھا اور انہیں سوالنامہ بھی دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:جو مریض اپنا علاج بیرون ملک کراتا تھا اب اس کا علاج یہاں بالکل مفت کیا جائے گا: شہباز شریف

نیب ٹیم نے حمزہ شہباز کو آج ذاتی حیثیت میں پیش ہوکر جواب جمع کرانے کی ہدایت کی تھی تاہم وہ پیش نہیں ہوئے۔

    نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں