توڑ پھوڑ سے متعلق دائر مقدمات میں عارف علوی سمیت دیگر رہنما بری

 توڑ پھوڑ سے متعلق دائر مقدمات میں عارف علوی سمیت دیگر رہنما بری
کیپشن: مقدمات بدنیتی کی بنیاد پر درج کئے گئے،فوٹو بشکریہ ٹویٹ

کراچی :جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے پانی کی بندش کے احتجاج اور توڑ پھوڑ سے متعلق دائر مقدمات میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عارف علوی سمیت دیگر کو بری کردیا۔

جمعرات کو جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کے روبرو پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر عارف علوی سمیت دیگر کے خلاف پانی کی بندش کے معاملے پر احتجاج اور توڑ پھوڑ سے متعلق دائر مقدمات کی سماعت ہوئی۔عدالت میں پی ٹی آئی کے وکیل ریاض آفندی کا اپنے دلائل میں کہنا تھا کہ مقدمات بدنیتی کی بنیاد پر درج کئے گئے کیونکہ معاملات بات چیت کے زریعے طے پاچکے تھے۔

ملزمان کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ استغاثہ کے پاس ٹھوس شواہد نہیں ہیں جبکہ کنٹونمنٹ بورڈ نے بھی انکے موکلوں کے حق میں بیان دیا۔۔عدالت نے ملزمان کے وکیل کے دلائل سننے کے بعد ڈاکٹر عارف علوی سمیت دیگر تمام ملزمان کو عدم ثبوت کی بنیاد پر مقدمات میں بری کردیا۔