فوزیہ قصوری پی ٹی آئی میں شامل ہو گئیں

فوزیہ قصوری پی ٹی آئی میں شامل ہو گئیں
کیپشن: فوٹو: فائل

کراچی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سابق رہنما فوزیہ قصوری پاک سرزمین پارٹی میں شامل ہو گئی ہیں۔پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے فوزیہ قصوری کو اپنی جماعت میں خوش آمدید کہا۔

کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ آج فوزیہ قصوری کی شمولیت سے ہمارے نظریے کی توثیق ہوئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پی ایس پی دو سال میں پاکستان کی ابھرتی ہوئی جماعت بن کر سامنے ا?ئی ہے، لوگ صحیح اورغلط میں تمیز کر کے پی ایس پی میں آرہے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز فوزیہ قصوری نے سوشل میڈیا کے ذریعے آگاہ کیا تھا کہ انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کی رکنیت سے استعفیٰ پارٹی چیئرمین عمران خان اور دیگر پارٹی قائدین کو بھجوا دیا ہے۔

    نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں