نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا

نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا
کیپشن: نیپرا نےبجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا ، فوٹو فائل

 اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)نے بجلی کی قیمتوں میں ایک ماہ کے لئے 62 پیسے فی یونٹ کمی کا اعلان کیا ہے۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)نے بجلی ایک ماہ کے لئے 62 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:نریندر مودی نے ویرات کوہلی کا چیلنج قبول کر لیا
 

نیپرا ترجمان کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمت میں کمی اپریل کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی۔ اپریل میں بجلی کی پیداورای لاگت 6 روپے 10 پیسے فی یونٹ رہی جب کہ صارفین سے اپریل میں 6 روپے 72 پیسے فی یونٹ وصول کئے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:نیپرا نے بجلی کے نرخ 2 روپے 98 پیسے فی یونٹ کم کر دیے
   

  لہذا  بجلی ایک ماہ کے لئے 62 پیسے فی یونٹ سستی کی جارہی  ہے۔قیمتوں میں کمی کا اطلاق کراچی میں کے الیکٹرک کے صارفین اور 300 یونٹ تک استعمال کرنے والوں پر نہیں ہوگا۔

   نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں