صومالیہ میں تاریخ کا خطرناک طوفان، 50 افراد جاں بحق

صومالیہ میں تاریخ کا خطرناک طوفان، 50 افراد جاں بحق
کیپشن: فوٹو سوشل میڈیا

 موغادیشو: قرن افریقہ میں طوفان باد و باراں کے نتیجے میں 50 سے زیادہ افراد جاں بحق اور متعدد لاپتہ ہو گئے۔ساگر نامی سائیکلون نے قرن افریقہ میں تباہی مچائی۔ مقامی عہدے داروں کا کہنا تھا کہ ساگر اس علاقے کی تاریخ کا اب تک کا سخت ترین طوفان ثابت ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا
  

موغادیشو کے میئر عبدی رحمان عمر عثمان نے بتایا کہ ان کے علاقے میں طوفان سے کم ازکم 12افراد جاں بحق ہوئے جبکہ صومالی دارالحکومت میں شدید بارشوں نے 300 سے زیادہ مکان منہدم کر دیے۔عہدے داروں کا کہنا تھا کہ عودل، ساحل اور سلال کے علاقوں میں کم ازکم 35 افرد جاں بحق ہو گئے جبکہ لوگوں نے بتایا کہ زیادہ تر اموات پانی کے ریلوں میں بہہ جانے کے نتیجے میں ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں:نریندر مودی نے ویرات کوہلی کا چیلنج قبول کر لیا
   

صومالی لینڈ کے صدر موسے عبدی نے کہا کہ 12 افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ 27 ابھی تک لاپتہ ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ طوفان سے 7 لاکھ 70 ہزار کے لگ بھگ لوگ متاثر ہوئے۔بڑے پیمانے پر فصلیں تباہ ہوگئی ہیں اور 80 فی صد مویشی ہلاک ہوگئے۔ عہدے داروں نے بین الاقوامی کمیونٹی سے مدد کی اپیل کی ہے۔صومالی حکومت اور اقوام متحدہ کی جانب سے حالیہ سیلاب سے متاثرہ جنوب وسطی علاقوں کیلئے 8 کروڑ ڈالر کی فوری مدد کی درخواست کی گئی ہے۔

   نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں