اب شاہد خاقان عباسی سے نگران وزیراعظم کے معاملے پر ملاقات نہیں ہوگی: خورشید شاہ

اب شاہد خاقان عباسی سے نگران وزیراعظم کے معاملے پر ملاقات نہیں ہوگی: خورشید شاہ
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

 اسلام آباد: اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا کہ اب وزیراعظم سے نگران وزیراعظم کے معاملے پر ملاقات نہیں ہوگی، کیونکہ وہ ناموں کے معاملے پر اپنی بات سے پھر گئے ہیں۔


اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا کہ نگراں وزیراعظم کی تقرری کے معاملے پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے آج ہونے والی ملاقات منسوخ ہوگئی ہے۔ ہو سکتا ہے پارٹی سے مشاورت کے بعد پارلیمانی کمیٹی کیلئے 2 نام سپیکر کو بھجوا دوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کی طرف سے نوید قمر اور شیری رحمان پارلیمانی کمیٹی میں شامل ہوں گی۔ ہمیں کہا گیا کہ ججز کو نگراں وزیراعظم کے نام میں شامل نہیں کیا جائے گا، ہم بھی ججز کے نام دینا چاہتے تھے لیکن نہیں دیئے۔