جتنی دیر جمہوریت میں جان رہی پرویز مشرف کو بیرون ملک جانے سے روکا:سعد رفیق

جتنی دیر جمہوریت میں جان رہی پرویز مشرف کو بیرون ملک جانے سے روکا:سعد رفیق
کیپشن: image by face book

اسلام آباد : وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ جتنی دیر جمہوریت میں جان رہی پرویز مشرف کو بیرون ملک جانے سے روکا ، ہمارے خلاف جو نفرت کے بیج بوئے گئے تھے آج وہ تنا ور درخت بن گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ جتنی دیر جمہوریت میں جان رہی پرویز مشرف کو بیرون ملک جانے سے روکا ، ہمارے خلاف جو نفرت کے بیج بوئے گئے تھے آج وہ تنا ور درخت بن گئے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ رمضان امن کا مہینہ ہے سوالات کا جواب دینا فرض ہے ، سپریم کورٹ کی دیوار پر کپڑے کس نے لٹکائے؟ جھوٹے الزامات میں پھنسایا جا رہا ہے ہم کس طرف جا رہے ہیں۔

سعد رفیق نے کہا کہ ایک دوسرے پر جوتے اچھالے جا رہے ہیں ، ایک دوسرے پر الزامات لگائے جا رہے ہیں ،اختلافات ہونے چاہئیں ، نفرتیں نہیں ہونی چاہئیں۔

انھوں نے کہا کہ کون امپائر کی آوازیں نکالتا تھا ، کون پارلیمنٹ پر لعن طعن کرتا تھا ، بیک ڈور کے ذریعے سیاستدانوں کو سیاست سے نکالنا ٹھیک نہیں ، ہم کسی کی نااہلی کے حامی نہیں۔

ایوان نے آپ کے مینڈیٹ کا تحفظ کیا اور استعفے واپس کئے ، ایسی صورتحال میں الیکشن جا رہے ہیں جہاں نفرت پھیل رہی ہے جو نفرت کے بیج بوئے گئے آج وہ تناور درخت بن گئے ہیں۔

سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان باآواز بلند طاہرالقادری کو مبارکباد دیتے رہے ، پارلیمنٹ کا جنگلہ توڑا گیا ، پی ٹی وی پر قبضہ کرایا گیا۔