وفاقی حکومت کا بھارتی فلموں کی نمائش پر مختصر پابندی لگانے کا فیصلہ

وفاقی حکومت کا بھارتی فلموں کی نمائش پر مختصر پابندی لگانے کا فیصلہ
کیپشن: فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے بھارتی فلموں کی نمائش پر مختصر پابندی لگانے کا فیصلہ کر لیا، بھارتی فلموں پر پابندی کے فیصلے کا اطلاق عید الفطر اور عید الاضحیٰ پر ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پابندی کا فیصلہ پاکستان انڈسٹری کو فروغ دینے کیلئے کیا گیا، بھارتی فلموں پر پابندی عید سے 2 دن پہلے اور 2 ہفتے بعد تک ہو گی۔ سنسر بورڈ نے بھارتی فلموں کی نمائش کے خلاف نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: اب شاہد خاقان عباسی سے نگران وزیراعظم کے معاملے پر ملاقات نہیں ہوگی: خورشید شاہ
 عید الفطر پر بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی، عید الاضحیٰ پر بھی بھارتی فلمیں سینماؤں میں نہیں لگائی جاسکیں گی۔

 یہ خبر بھی پڑھیں: آج قومی اسمبلی نے تاریخی بل پیش کیا ہے: شاہد خاقان عباسی
 

    نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں