بھارتی اداکارہ دپیکا کی افطاری کرتے ہوئے تصاویر وائرل

بھارتی اداکارہ دپیکا کی افطاری کرتے ہوئے تصاویر وائرل
کیپشن: فوٹو: فائل انسٹاگرام

ممبئی:بھارتی ڈراموں کی معروف اداکارہ دپیکا ککڑ کی ماہ رمضان میں افطاری کرتے ہوئے تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں۔

بھارتی ٹی وی کے ڈرامے ’سسرال سمر کا‘ سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ دپیکا ککڑ نے رواں سال کے آغاز میں ہندو مذہب چھوڑ کر اسلام قبول کیا تھا اور ساتھی اداکار شعیب ابراہیم سے شادی کی تھی۔اداکارہ شادی کے بعد پہلا رمضان گزار رہی ہیں جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔تصاویر اداکار شعیب ابراہیم کی جانب سے انسٹاگرام پر شیئر کی گئیں۔تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ دپیکا ککڑ شوہر اور دیگر گھر والوں کے ساتھ افطاری کے دسترخوان پر بیٹھی ہیں اور نہایت خوش نظر آرہی ہیں۔

636f849204c276a92dda9d1dabf0b5f5

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ddf96769b46f4dc9e17f8e5d3b9f741e



شعیب ابراہیم نے تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’آج کے چھوٹے چھوٹے لمحات کل کی ہماری بہترین یادیں ہوتی ہیں۔“

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں