نگران وزیراعظم کے معاملے پر پیپلز پارٹی کا ہنگامی اجلاس، اہم فیصلہ ہو گیا

نگران وزیراعظم کے معاملے پر پیپلز پارٹی کا ہنگامی اجلاس، اہم فیصلہ ہو گیا
کیپشن: فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

اسلام آباد: سابق صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کی مشترکہ صدارت میں پاکستان پیپلز پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں موجودہ سیاسی صوتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کا اجلاس زرداری ہاؤس میں ہوا جس میں خورشید شاہ نے نگران وزیر اعظم کے معاملے پر اجلاس کو بریفنگ دی۔ اجلاس میں شیری رحمان، نیئر بخاری، نوید قمر، چودھری منظور، اخونزادہ چٹان، فرحت اللہ بابر اور دیگر رہنماوں نے شرکت کی۔

یہ خبر بھی پڑھیں: اب شاہد خاقان عباسی سے نگران وزیراعظم کے معاملے پر ملاقات نہیں ہوگی: خورشید شاہ
 اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما پیپلز پارٹی نوید قمر نے کہا کہ ابھی تک نگران وزیراعظم کے نام پر پیش رفت نہیں ہوسکی، نگران وزیراعظم کے حوالے سے وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی کافی ملاقاتیں ہوچکیں، نہ حکومت اور نہ ہی ہم نگران وزیراعظم کے نام پر متفق ہو سکے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: وفاقی حکومت کا بھارتی فلموں کی نمائش پر مختصر پابندی لگانے کا فیصلہ
 انہوں نے مزید کہا کہ کوشش ہوگی کہ نگران وزیراعظم کا معاملہ پارلیمنٹ میں ہی حل کرلیا جائے، قانونی طور پر 28 یا 29 مئی تک نگران وزیراعظم کے نام پر اتفاق رائے ضروری ہے۔

     نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں