نواب آف بہاولپور پی ٹی آئی میں شامل ، پارٹی بھی ضم

نواب آف بہاولپور پی ٹی آئی میں شامل ، پارٹی بھی ضم
کیپشن: فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

لاہور: نواب آف بہاولپور نواب صلاح الدین عباسی نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرتے ہوئے اپنی پارٹی بھی پی ٹی آئی میں ضم کردی۔

عمران خان کی جہانگیر ترین کی رہائشگاہ پر نواب آف بہاولپور صلاح الدین عباسی اور ان کے بیٹے بہاول عباسی سے ملاقات۔ تحریک انصاف میں شمولیت پر ان کو خوش آمدید کہا۔ پاکستان تحریک انصاف کو جنوبی پنجاب سے ایک اور بڑی کامیابی ملی جب نواب آف بہاولپور نے اپنی نیشنل عوامی پارٹی کو پی ٹی آئی میں ضم کردیا۔ نواب آف بہاولپور نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی پارٹی کو بھی پی ٹی آئی میں ضم کر رہے ہیں۔

اس موقع پر چیئرمین تحریک انصاف نے نواب صلاح الدین عباسی کو پی ٹی آئی میں شمولیت پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔